ابنا: عراق کے وزير اعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے اقوام متحدہ کی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں جاری ہے اور ایران نے کم درجہ یورینیم افزودہ کرنے پر اتفاق کرلیا ہے اب ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کا کوئي جواز نہیں ہے۔
عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں جاری ہیں، انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں اسے کوئي کچھ نہیں کہتا ہے انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں عالمی برادری کو اپنا سکوت توڑنا چاہیے۔....... /169